کولکتہ / مانیٹرنگ ڈیسک: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار مغربی بنگال میں درگاپور ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم وہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر اور ان کی اہلیہ میں طلاق ہو گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کے روز دنتن پور کے مقام پر پیش آیا، جب سارو گنگولی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ٹرک نے اچانک ان کے قافلے کو اوور ٹیک کیا، جس پر ان کے ڈرائیور کو فوراً بریک لگانی پڑی۔ اس اچانک بریک کے باعث
پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ایک گاڑی گنگولی کی کار سے ٹکرا گئی۔خوش قسمتی سے، حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم قافلے میں شامل دو گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو بھی کولکتہ میں ایک ٹرک نے ٹکر ماری تھی، جبکہ سابق کرکٹر راہول ڈریوڈ کی کار کو بھی حال ہی میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ٹکر مار دی تھی۔

