آسٹریلیا کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری

0

  لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان کی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رنز بنائے جانسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔۔ابراہیم زدران 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ رحمت اللہ صرف 12 رنز بنا سکے۔ صدیق اللہ اٹل نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ سنچری مکمل کیے بغیر آؤٹ ہوئے ۔ کپتان حشمت اللہ شہیدی نے انتہائی ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلیں جس کے نتیجے میں ان کی اپنی ٹیم پر دباؤ بڑھنے لگا ۔ جس کے بعد 49 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔۔اب سے کچھ دیر پہلے تک افغانستان نے 35 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔۔



واضح رہے کہ افغانستان نے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں پیدا کر دی تھیں۔ آج اگر افغانستان آسٹریلیا کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا تاہم آسٹریلیا کے پاس سیمی فائنل کھیلنے کا ایک موقع باقی رہے گا ۔ تاہم شکست کی صورت میں افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائے گی۔ جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !