لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 352 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 351 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ نے 165 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی نصف سنچری سکور کی ۔۔آسٹرہلیا کی جانب سے ڈوار شوئز نے تین جبکہ ایڈم زمپا اور لیبوشین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
۔بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات انتہائی مایوس کن تھیں ۔ خطرناک بلے باز ٹراوس ہیڈ اور کپتان سٹیو سمتھ جلد ہی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد جوش انگلس اور مارنس لیبوشین نے سانجھے داری کرتے ہوئے برق رفتاری سے سکور کر آگے بڑھایا۔۔لبوشین 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد انگلس کا ساتھ دینے کے لیے ایلکس کارے میدان میں اترے ۔ انھوں نے شاندار 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلین میکسویل نے صرف 17 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے جبکہ انگلس 120 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے ۔ اس طرح قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ پر ایک میچ میں ہی سات سو سے زائد رنز بن گئے ۔۔کل ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

