امریکہ نے پانچ ارب ڈالر سے زائد رقم پاکستان کو دے دی

0

 واشنگٹن،اسلام آباد/ : مانیٹرنگ ڈیسک: ٹرمپ انتظامیہ نے منجمد غیرملکی امداد کے فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق، یہ فنڈز زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ انسانی امداد کے لیے بہت محدود رقم جاری کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیرملکی امداد روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم اب کچھ فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔



جاری کردہ فنڈز میں 397 ملین ڈالر پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ایک امریکی کانگریس عہدیدار نے خبرایجنسی کو بتایا کہ یہ پروگرام پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی نگرانی سے متعلق ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طیارے انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، نہ کہ بھارت کے خلاف۔


اس کے علاوہ، یو ایس ایڈ کے مختلف پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ریڈ کراس کو 56 ملین ڈالر علیحدہ فراہم کیے گئے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !