چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ پر بھارت کی تشویش، اسپنرز کی کمی پر سوالات

0

 بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، خاص طور پر کم اسپنرز کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے فیصلے پر بحث ہو رہی ہے۔اسپورٹس تک کے ایک تجزیہ کار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسکواڈ میں صرف ایک اسپنر، ابرار احمد، کو شامل کیا ہے، جبکہ آغا سلمان اور خوشدل شاہ پارٹ ٹائم اسپننگ آپشنز کے طور پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی اور پاکستان کی پچوں پر اسپنرز کا کردار نمایاں ہوتا ہے، اس لیے اسکواڈ میں محض ایک ریگولر اسپنر رکھنا حیران کن ہے۔



انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو طویل عرصے سے ون ڈے فارمیٹ میں نظر نہیں آئے، جبکہ عثمان خان کی حالیہ کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔ تاہم، فاسٹ بولنگ میں شاہین، نسیم، حارث اور حسنین کی شمولیت کو ایک مثبت فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، صائم ایوب کی انجری کے بعد اوپننگ کمبی نیشن پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، خاص طور پر بابر اعظم کی حالیہ خراب فارم کے پیش نظر، جو ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکام رہے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو مدمقابل آئیں گی، اور اس بڑے میچ سے قبل اسکواڈ کے انتخاب پر بحث زور پکڑ چکی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !