پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکی امریکہ سے ملک بدد

0

 واشنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا نے 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے پہلے ہفتے میں 7,300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک سے نکال دیا گیا۔ حکام کے مطابق، ان میں سے زیادہ تر افراد پرتشدد واقعات میں ملوث تھے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بدری کا سامنا کرنے والوں میں چند پاکستانی بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں مختلف شہروں بشمول شکاگو، سیئٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجلس اور نیو اورلینز میں کی گئیں۔ محکمے کے مطابق، صرف 27 جنوری کو 956 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جبکہ چھاپے اسکولوں اور گرجا گھروں میں بھی مارے گئے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ ملک کو غیرقانونی افراد سے پاک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2024 میں صدر بائیڈن کے آخری سال کے دوران صرف 310 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ اب یہ تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق، بیدخل کیے جانے والے 97 فیصد افراد وہ ہیں جنہیں بائیڈن دور حکومت میں ملک سے نکالنے کا حکم دیا گیا تھا، مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد شروع کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !