کل ہونے والے احتجاج کے بارے میں اچانک پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر کسی بھی قسم کے انتشار یا تصادم سے گریز کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک بار پھر راستے بند، اسلام آباد کا رخ کرنے کا اعلان


ا جبکہ تحصیل اور یوسی سطح پر پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تصادم نہیں، بلکہ پرامن احتجاج ہے۔


مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، تاہم تحریک انصاف آئین اور عدلیہ کی حمایت میں اپنے اصولی موقف پر ڈٹی رہے گی، چاہے کوئی ساتھ دے یا نہ دے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت طلب کی تھی، تاہم ڈپٹی کمشنر نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس اور ہارس اینڈ کیٹل شو کے باعث شہر میں ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !