نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے

0

کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے شیڈول کے تحت 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے ہوں گے، جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔



اسی طرح فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے منعقد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق امتحانات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !