وزیر اعلیٰ کا طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

0

 سکھر / مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے طلبا کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سکھر کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے طلبا کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے تقریب میں موجود ایک طالب علم، جس نے پلے کارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ رکھا تھا، کو ذاتی طور پر لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ بھی کیا۔



دوسری جانب، سکھر لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں نہ پانی دستیاب ہے اور نہ ہی مزید نہریں بنانے کی گنجائش ہے، اس لیے ان کی تعمیر روکنے کے لیے کسی ہڑتال کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کوئی ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


شکارپور میں گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی منصوبے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ کندھ کوٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی منظوری کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !