لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف دبئی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک اسپورٹس پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق شاہین، نسیم اور حارث ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کے لیے میچ وننگ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔
حفیظ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آگے بڑھا جائے اور دیگر باصلاحیت بولرز جیسے محمد علی، خرم شہزاد، محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور میر حمزہ کو موقع دیا جائے، کیونکہ یہ کھلاڑی بھی پاکستان کی نمائندگی کے مستحق ہیں۔
بابر اعظم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بابر گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، لیکن وہ بھارت کے خلاف کوئی بڑی کامیابی دلانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ بابر کو مستقل طور پر نمبر تین پر کھلایا جائے تاکہ ٹیم کا مڈل آرڈر مستحکم ہو، اور رضوان، بابر اور سلمان علی آغا مل کر ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ بنا سکیں۔

.jpg)