راولپنڈی/. افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 325 رنز بنائے ۔۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے 177 رنز بنائے جبکہ عظمت اللہ نے 41 ، محمد نبی اور کپتان حشمت اللہ شہیدی نے 40, 40 رنز بنائے ۔۔انگلینڈ کی جانب سے جورفا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
جواب میں انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 120 رنز بنائے ۔۔عظمت اللہ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ اس طرح افغانستان کےلیے جہاں چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں وہیں پر افغانستان نے انگلینڈ سے افغان خواتین پر پابندیوں کے حوالے سے تنقیدی بیان بازی کا بھی بدلہ کے لیا ہے۔۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغان خواتین پر تعلیم اور روزگار کی پابندیاں لگانے کے افغانستان کی حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افغانستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے بھی انگلینڈ کے موقف کی حمایت کی تھی ۔۔

