بابر اعظم نے مداحوں سے خود کو 'کنگ' کہنے سے منع کر دیا

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ انہیں "کنگ" کہنا بند کر دیں۔سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کے لیے جاتے وقت ہمیشہ اچھا اسکور بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔


، لیکن بدقسمتی سے حالیہ میچز میں اننگز مکمل نہیں کر پا رہا۔ آج محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے زبردست بیٹنگ کی، ایسی کارکردگی سے ٹیم کا اعتماد بڑھتا ہے۔



بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے "کنگ" نہ کہیں، میں ابھی کنگ نہیں ہوں، یہ فیصلہ وقت کرے گا۔ اوپننگ کرنا میرے لیے نیا چیلنج ہے، اور یہ ذمہ داری ٹیم کی ضرورت کے تحت ملی ہے۔ جب اننگز بنتی ہے تو پچ کا اندازہ ہو جاتا ہے اور گیم پلان بہتر ہو جاتا ہے، لیکن سیٹ ہونے کے باوجود طویل اننگز نہیں کھیل پا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود سے بات کرتا ہوں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلنا ہے۔ ماضی کی پرفارمنس کو پیچھے چھوڑ کر ہر دن نئے پلان اور نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلتا ہوں۔ جب ٹیم بڑے اسکور عبور کرکے جیتتی ہے تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !