کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی بولنگ لائن ہوم گراؤنڈ پر بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی اور جنوبی افریقی بیٹرز نے بھرپور رنز بٹور لیے۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی مایوس کن رہی، جنوبی افریقہ نے 350 رنز کا بڑا اسکور بنا ڈالا۔
پیس بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے اپنے 20 اوورز میں مجموعی طور پر 134 رنز دیے اور صرف 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد 10 اوورز میں 63 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
پارٹ ٹائم اسپنرز آغا سلمان اور خوشدل شاہ نے 12 اوورز میں 6 کی اکانومی ریٹ سے 72 رنز دیے۔ سب سے زیادہ مہنگے بولر محمد حسنین رہے، جنہوں نے 8 اوورز میں 9 کی اوسط سے 72 رنز دیے اور وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
ناکام بولنگ پرفارمنس پر کرکٹ شائقین نے سخت مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی بولنگ لائن کمزور دکھائی دے رہی ہے، جبکہ بھارت کی بولنگ نسبتاً مضبوط نظر آتی ہے۔

