ملتان / مانیٹرنگ ڈیسک: مفتی قوی، جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش ظاہر کی، تاہم انہوں نے اس کے لیے ایک شرط بھی رکھ دی۔انہوں نے کہا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں،
لیکن اس سے پہلے وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا راکھی پہلے سے کسی نکاح میں ہیں یا نہیں، چاہے وہ ہندو مذہب کے مطابق ہو یا اسلامی طریقے سے۔ مفتی قوی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی سابقہ شادی کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتے، مگر ان کا نکاح برصغیر کے ایک معروف علمی، سیاسی اور ادبی خاندان کی خاتون سے ہوا تھا، جو بعد میں انتقال کر گئیں۔ آج بھی وہ ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
مفتی قوی نے مزید وضاحت کی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح سے پہلے اپنی والدہ سے اجازت لیں گے، اور اگر وہ راضی ہوئیں تو ہی وہ اس نکاح کے لیے آمادہ ہوں گے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر دودی خان نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت ردعمل دیا تھا۔

