رحیم یار خان میں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیز دھار آلے سے کاٹے جانے لگے

0

 رحیم یار خان/ مانیٹرنگ ڈیسک: رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیز دھار آلے سے کاٹ کر پنکچر کر دیے گئے۔

صادق آباد میں سرکاری اہلکاروں کی جانب سے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں تحصیل انتظامیہ کی ٹیم کو گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ کئی گاڑیوں میں اس وقت ڈرائیور بھی موجود تھے۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر کی گئی۔




ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ٹائر کاٹنا قابل افسوس ہے، اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اس واقعے کی مکمل انکوائری کر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت موجود نہیں، اور اگر نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر جرمانہ عائد کرنا ضروری ہے تو کیا ہزاروں روپے مالیت کے ٹائر ضائع کرنا درست ہے؟
دوسری جانب صادق آباد میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے غلط پارکنگ پر گاڑیوں کے ٹائر کیلوں کے ذریعے پنکچر کرنے پر انجمن تاجران نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !