محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

0

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان کے چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم، بالائی خیبرپختونخوا کے بعض مقامات اور مری میں ہلکی بارش اور برفباری ریکارڈ کی گئی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، سب سے زیادہ بارش 4 ملی میٹر مالم جبہ میں ہوئی، جبکہ پٹن میں 3 ملی میٹر، میر کھانی، چترال اور دیر میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، مالم جبہ میں 1 انچ برفباری بھی ہوئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !