اسلام آباد / مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کے اقدام کو مجرمانہ قرار دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے کس بات پر آگ بگولہ ہو کر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا
پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کا رویہ ناقابل قبول ہے اور ان پر پہلے بھی ایسے الزامات لگتے رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی فواد چوہدری کے اس رویے کی سخت مذمت کرتی ہے اور وکیل شعیب شاہین کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ فواد چوہدری کو کسی بھی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کا اختیار نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔

