سابق پاکستانی کپتان نے راشد خان کو وسیم اکرم سے بہتر کرکٹر قرار دے دیا

0
کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک : سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کو مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بہتر کرکٹر قرار دے دیا ہے۔ 



 راشد لطیف کا کہنا ہے کہ راشد خان نے تن تنہا افغانستان کو بطور کرکٹنگ پاور دنیا کے نقشے پر متعارف کروایا ۔ اپنی اس خوبی کی بناء پر میں انھیں وسیم اکرم سے بھی بہتر کھلاڑی سمجھتا ہوں ۔ یہ کہتے ہوئے میں معافی چاہتا ہوں لیکن یہ سچ ہے۔ 



 راشد لطیف کے اس بیان کو پڑوسی ممالک کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ جہاں پر کچھ کرکٹ مداح ان کے تبصرے کو  دلیرانہ اور حقیقت پسندانہ قرار دے رہے ہیں تو کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسیم اکرم صرف پاکستان نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا لازوال ستارہ ہیں۔اس قسم کا موازنہ غیر منطقی اور بلا جواز ہے۔۔اور یہ توجہ حاصل کرنے کی ایک  بھونڈی کوشش ہے۔۔کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ راشد خان موجودہ دور کے ایک انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن انھیں وسیم اکرم سے بہتر قرار دیا جانا بہر حال بے حد عجیب اور ناقابلِ فہم ہے۔ ۔یہاں یہ  تذکرہ ںھی اہم ہے کہ راشد لطیف نوے کی دہائی میں پاکستانی کرکٹرز کے اس گروپ کا حصہ تھے جن کی وسیم اکرم اور ان کے قریبی کھلاڑیوں سے بالکل بھی نہیں بنتی تھی۔۔راشد لطیف ،  عامر سہیل ، عاقب جاوید ،سلیم ملک اور کچھ دوسرے کچھ کھلاڑیوں کو اینٹی وسیم اکرم گینگ قرار دیا جاتا تھا اور وسیم اکرم کی کپتانی یا ان کی ٹیم میں موجودگی کے دوران ان کھلاڑیوں کو اکثر ٹیم سے باہر رکھا جاتا تھا۔ اور یہ عناد اور انانیت کی لکیر اتنی گہری ثابت ہوئی کہ ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ان سابق کرکٹرز کو بطور ماہر یا تجزیہ کار بھی کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔۔چنانچہ عین ممکن ہے کہ راشد لطیف کا حالیہ بیان بھی اس قدیمی رنجش کا شاخسانہ ہو۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !