سکیورٹی خدشات کی بناء پر مولانا فضل الرحمان کو خبردار کر دیا گیا

0

 ڈی آئی خان / مانیٹرنگ ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہونے کے باعث پولیس نے انتباہی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے تھریٹ لیٹر میں مولانا فضل الرحمان کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، اور انہیں مذہبی و سیاسی سرگرمیوں کی بنا پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔



ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائیں۔

یہ تھریٹ لیٹر ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب ملک میں امن و امان کی صورتحال حساس ہے اور سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ پولیس نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر حکام کو آگاہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !