دوبئی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے، جہاں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن مکمل کیا۔
بھارت کو چیمپئنز ٹرافی میں جھٹکا، جسپریت بمرا ایونٹ سے باہر ہو گئے
پریکٹس کے دوران وکٹ کیپر رشبھ پنت پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے، جس کے بعد بھارتی فزیو نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں، اور پنت نے بعد میں ہلکی پریکٹس بھی کی۔ تاہم، ان کی انجری کے پیش نظر کے ایل راہول نے بھی وکٹ کیپنگ کی مشق کی۔

