صوابی / مانیٹرنگ ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مسلم لیگ کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بڑے شہر میں کئی افراد کو گولی مار دی گئی
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی، جس کے نتیجے میں مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے اور واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

