ایک ہی دن میں تین ہزار ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ، بڑے احتجاج کا اعلان

0

 اسلام آباد: ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔احتجاج کا مرکزی مظاہرہ اسلام آباد کے ہیڈ آفس، بلو ایریا میں دوپہر 2 بجے ہوگا،

  یہ خبر بھی پڑھیں: ابھی بڑی عمر کے لوگوں کو بھی سرکاری نوکری مل جائے گی  


جبکہ ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کا امکان ہے، اور یونین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی وارننگ بھی شامل ہے۔



واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے 2500 سے 2600 ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یو ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کی پہلے ہی منظوری دے دی تھی، اور اب متعلقہ زونز کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام حکومتی "رائٹ سائزنگ پالیسی" کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ادارے میں غیر مستقل ملازمین کی تعداد کم کرنا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !