ملا کنڈ یونیورسٹی کی طالبہ نے پروفیسر کی حرکتوں سے تنگ آکر پولیس کو شکایت کر دی

0

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے پروفیسر پر ہراسانی کا الزام عائد کر دیا، جس کے بعد لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: میڈیکل کالج کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر ملزم بار بار ریپ کرتا رہا


لیویز ذرائع کے مطابق پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پروفیسر کو معطل کر دیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی



۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر اسے مسلسل ہراساں کر رہا تھا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ رشتہ مانگنے کے لیے اس کے گھر بھی گیا، جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق گرفتار پروفیسر کا تعلق پشاور سے ہے، جبکہ متاثرہ طالبہ ملاکنڈ کی رہائشی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !