آزاد کشمیر کے گیسٹ ہاؤس میں کراچی سے آئے ہوئے دولہا دولہن مردہ پائے گئے

0

  مظفرآباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام آٹھ مقام میں گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے کے باعث کراچی سے آیا نوبیاہتا جوڑا جان کی بازی ہار گیا 

  یہ خبر بھی پڑھیں: بارات کے ساتھ جاتے ہوئے دولہا دولہن کو موت نے دبوچ لیا ۔


اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، اور وہ 11 فروری کو کراچی سے آزاد کشمیر روانہ ہوئے۔ آخری مرتبہ 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے رابطہ ہوا تھا۔ 



جوڑے کو ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا۔ جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا، جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی کہ دم گھٹنے کے باعث دونوں کی موت واقع ہوئی۔ میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !