سونے کی کان بیٹھ جانے سے 48 مزدور دب کر ہلاک

0

ٹریپولی / مانیٹرنگ ڈیسک: افریقی ملک مالی میں سونے کی کان منہدم ہونے کے نتیجے میں درجنوں کان کن جان کی بازی ہار گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مغربی مالی میں ایک غیر قانونی سونے کی کان سے معدنیات نکالی جا رہی تھیں، جب اچانک کان زمین بوس ہوگئی۔ اس حادثے میں کم از کم 48 کان کن ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق کچھ افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، جس کی کمر پر ایک بچہ بندھا ہوا تھا۔ 

  یہ خبر بھی پڑھیں: درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے نیچے کھڑی کئی خواتین کھلاڑی ہلاک


مالی، افریقہ میں سونے کے بڑے برآمد کنندہ ممالک میں شمار ہوتا ہے، تاہم وہاں کانوں میں مہلک حادثات عام ہیں۔ حکام غیر قانونی کان کنی روکنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، جس کے باعث مالی کا شمار دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ مقامی پولیس اور Kenieba Gold Miners ایسوسی ایشن نے حادثے میں 48 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔



یہ واقعہ 15 فروری کو اس مقام پر پیش آیا جہاں ماضی میں ایک چینی کمپنی کام کر رہی تھی، مگر بعد میں اسے خالی چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس سے قبل جنوری میں بھی جنوبی مالی میں ایک سونے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 10 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !