کابل / مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں نامزد کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
محمد نبی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے فارمیٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔ وہ اب تک 170 ون ڈے میچز میں افغانستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
دوسری جانب، افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف کراچی میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی کراچی میں موجود ہیں۔

