لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران بھارتی قومی ترانہ چلا دیا گیا ۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچ سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے قومی ترانے بجائے جانے تھے تاہم ڈی جے غلطی سے بھارت کا قومی ترانہ چلا دیا۔۔ تاہم غلطی کا احساس ہوتے ہی فوری طور پر انڈین نیشنل اینتھم
بند کر کے انگلینڈ کا قومی ترانہ چلایا گیا ۔ جس کے ںعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا شادیانے بجائے لگا اور پاکستان کی ہرزہ سرائی شروع کر دی۔ تاہم گراؤنڈ انتظامیہ کی جانب سے اس انتظامی غفلت کی وضاحت سامنے نہیں آ
سکی۔

