لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر تین مردوں کا لڑکی سے گینگ ریپ

0

 (لاہور مانیٹرنگ ڈیسک : تھانہ کنگن پور کے علاقے لوحے جٹاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تین ملزمان پر ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، شیخوپورہ کی رہائشی ندا کوثر کو ملزم لیاقت علی نے نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، لیاقت علی متاثرہ لڑکی کو کاہنہ سے الہ آباد لے گیا، جہاں سے وہ ایک جیپ میں اسے کنگن پور کی ایک حویلی میں لے آیا۔



ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان نے ندا کوثر کے ساتھ مبینہ طور پر باری باری زیادتی کی اور بعد میں فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو تفصیلات فراہم کیں، جس کے بعد تھانہ کنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس نے دو نامزد ملزمان، لیاقت علی اور جاوید، کے ساتھ ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !