محمد حارث کی پاکستان واپسی کا معاملہ حل ہو گیا

0

 بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا مسئلہ بالآخر حل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق محمد حارث بی پی ایل میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش میں موجود تھے، تاہم ٹیم دربار راجشاہی نے تاحال کھلاڑیوں کو واپسی کے ٹکٹ فراہم نہیں کیے اور معاوضوں کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ محمد حارث نے اس صورتحال سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا، جس کے بعد پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور معاملہ حل کروا دیا۔ نتیجتاً، بی پی ایل انتظامیہ نے انہیں کل کی فلائٹ کے لیے ٹکٹ فراہم کر دیا۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے دیے گئے ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی کی وجہ سے منسوخ کر دیے تھے، جبکہ ٹرانسپورٹر کو بھی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، کچھ کھلاڑیوں کے کٹ بیگز ٹیم بس کے مالک نے رقم کی وصولی تک روک لیے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !