چیمپئنز ٹرافی کی رونقیں ماند پڑنے لگیں ، ایک اور کھلاڑی نے شرکت سے معذرت کر لی

0

 سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک : آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سٹارک نے کرکٹ بورڈ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے معذوری ظاہر کر دی تھی۔۔جس کے بعد سٹارک کی عدم دستیابی کو آسٹریلیا کےلیے ایک بڑا سیٹ بیک قرار دیا جا رہا ہے۔۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا، سب سے قیمتی کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے باہر


ذرائع کے مطابق اہم کھلاڑیوں کی چیمپئنز ٹرافی میں عدم دستیابی طویل عرصے تک کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی بتائی جا رہی ہے جس کے بعد کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کی بدولت چیمپئنز ٹرافی میں دلچسپی کا عنصر بھی کم ہونے لگ گیا ہے۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !