پشاور / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔ انہیں پارٹی مخالف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر مسلسل پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عمران خان کو شکایت لگا دی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوابی کے جلسے میں غیر ضروری تقریر پر عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا تھا، اور جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ رکنیت ختم ہونے کے بعد شیر افضل مروت سے بطور ایم این اے استعفیٰ طلب کیا جائے گا۔ صوابی جلسے میں ان کے کردار کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت بھی کی تھی۔

