کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ نے ٹرائینگولر سیریز کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا پروٹیز نے پاکستان کو میچ جیتنے کےلیے 353 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔۔ جو کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے۔۔
اسی طرح یہ رنز پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیمبا باووما نے 82 ، اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے میتھیو نے 83 جبکہ ان فارم کلاسن نے 87 رنز بنائے ۔ ویرون نے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے ۔
پاکستانی باؤلرز مکمل طور پر بے بس دکھائی دیے اور شاہین شاہ آفریدی، حسنین اور نسیم شاہ ایک بار پھر بے انتہا مہنگے ثابت ہوئے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ لی ۔۔سہ۔ملکی سیریز کے فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز کی شکست کا مزہ چکھنا پڑا تھا ۔

