گمشدہ کیمرا کئی مہینوں کے بعد خود ہی مالک کے گھر واپس پہنچ گیا

0

 ‏ٹورنٹو/ مانیٹرنگ ڈیسک: عام طور پر اگر کوئی فون، کیمرا یا ایسی ہی کوئی چیز سمندر میں گر جائے تو اس کا دوبارہ ملنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ تاہم، حیرت انگیز طور پر ایک کیمرا جو آٹھ ماہ قبل سمندر میں گم ہو گیا تھا، بالآخر اپنے مالک تک واپس پہنچ گیا۔‏یہ واقعہ کینیڈا کے شہر وکٹوریہ کے ساحل پر ایک غوطہ خور کین کیلے کے ساتھ پیش آیا۔ کین کیلے اور ان کی اہلیہ غوطہ خوری کر رہے تھے جب انہیں پانی کی سطح سے 30 فٹ نیچے ایک کیمرا ملا۔ اگرچہ کیمرے میں کچھ پانی داخل ہو چکا تھا، مگر اس کا ایس ڈی کارڈ اب بھی کام کر رہا تھا، جس میں مختلف ویڈیوز محفوظ تھیں، جن میں ایک ویڈیو اس لمحے کی بھی تھی جب کیمرا سمندر میں گرا تھا۔



‏کین کیلے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو میں کیمرے کو سیدھا پانی میں گرتے اور ایک کیکڑے کو اس کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ انہوں نے اس کیمرے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاکہ اس کے مالک کو تلاش کیا جا سکے۔ ان کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور آخر کار کیمرے کے مالک Shay Lalor کی ماں تک پہنچ گئی۔

‏Shay Lalor کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے ویڈیوز میں ان کی آواز پہچان لی، جس کے بعد وہ اور کین کیلے ایک دوسرے سے ملے اور یوں کیمرا، جو آٹھ ماہ تک سمندر میں پڑا رہا تھا، بالآخر اپنے اصل مالک کے پاس واپس پہنچ گیا۔ Shay Lalor نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں نے سوچا تھا کہ شاید کسی کو کیمرا مل جائے، مگر یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دوبارہ میرے پاس واپس آ سکے گا، یہ واقعی ناقابل یقین لمحہ ہے۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !