پاکستان کی دو وکٹیں گنوانے کے بعد محتاط بیٹنگ

0

 دبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے اہم مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ 31 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 137 رنز بنالیے ہیں۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان 41 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 23 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔



ٹاس کے دوران کپتان محمد رضوان نے امید ظاہر کی کہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک اچھا اسکور ترتیب دینے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میچ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ جیت کی صورت میں ٹیم ٹورنامنٹ میں برقرار رہے گی، جبکہ شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے، جبکہ بھارت نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !