تین سالوں میں تین ہزار کروڑ روپے کمانے والی بھارتی اداکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

0

 ممبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی اٹھائیس سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے درمیان سب سے زیادہ کمائی کرکے کئی نامور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مداح کی اداکارہ پونم پانڈے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش


بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ کامیابی پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون کے حصے میں نہیں آئی بلکہ ایک اور اداکارہ نے میدان مار لیا۔ اپنی دلکش اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی اس ہیروئن کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل نے زبردست کامیابی حاصل کی۔ اگلے ہی سال ان کی فلم پشپا نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ کر ہر پلیٹ فارم پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم چھاوا نے بھی غیر معمولی کامیابی سمیٹی، جس نے انہیں تین سال مسلسل سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ بنا دیا۔



رشمیکا منڈنا نے نہ صرف ساؤتھ انڈین بلکہ ممبئی کے سینماؤں میں بھی اپنی الگ پہچان بنا لی۔ پروڈیوسرز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بےتاب ہیں، اور فلم انڈسٹری میں انہیں قسمت کی دیوی کہا جانے لگا ہے، کیونکہ جس پروجیکٹ میں وہ شامل ہو جائیں، وہ کامیابی کی ضمانت بن جاتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !