سہ فریقی سیریز کی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کا فیصلہ ہو گیا

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا


لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔



پروٹیز کی جانب سے میتھیو برٹزکے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیبیو میچ میں 150 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا، جب کہ ویان ملڈر نے 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

305 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن نے 113 گیندوں پر ناقابل شکست 133 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کانوے 97 اور گلین فلپس نے 28 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم 252 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !