کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک:پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ اس حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 29 شعبان کو پیدا ہوگا۔ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، جب کہ یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حساب سے پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت نے 14 فروری کو چھٹی کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ عالمی میڈیا نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

