شوہر نے سالی سے تعلقات قائم کر لیے، ںیوی کو راستے سے ہٹانے کے لیے ذبح کر ڈالا

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک:سالی سے تعلقات قائم کرنے کے بعد شوہر نے بیوی کو جان سے مار دیا، پولیس نے واردات میں ملوث شوہر اور سالی دونوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ساندہ میں جواں سال خاتون کے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بہنوئی سالی کا ریپ کرتا رہا، حاملہ ہونے پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر مار ڈالا


واردات کا مقدمہ تھانہ ساندہ میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف، ایس ایچ او ساندہ رضوان خان اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ ردا کے شوہر شمشاد نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ شمشاد نے مقتولہ کی بہن سمرا سے تعلق قائم کر لیا تھا، جس کے بعد دونوں نے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ ملزم شمشاد رات کو ڈیوٹی سے واپس آ کر برگر دینے کے بہانے گھر آیا اور بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔



پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان شمشاد اور سمرا کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !