مظفر آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی سازشوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں تخریبی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں بھارتی ساختہ آئی ای ڈیز، اسلحہ اور منشیات کی ترسیل شامل ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں فوج اور علیحدگی پسندوں میں جنگ چھڑ گئی ، کئی درجن ہلاکتیں
ان دھماکوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے یا زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی ایجنسیاں ڈبل ایجنٹس کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کو پاکستانی ہتھیار ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور بعد میں ان ایجنٹس کو مالی انعامات کے لیے پاکستانی شہری قرار دے کر قتل کر دیتی ہیں۔
پاکستان نے ان تخریبی کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کو شواہد فراہم کیے ہیں اور بھارتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

