شیخ حسینہ واجد اور شیخ مجیب الرحمٰن کا آبائی گھر جلا کر راکھ کر دیا گیا

0

 ڈھاکہ/ مانیٹرنگ ڈیسک ڈھاکا میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو نذرِ آتش کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرہ شیخ حسینہ واجد کی سوشل میڈیا پر تقریر کے اعلان کے بعد شروع ہوا۔ مظاہرین نے خبردار کیا تھا کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی گھر کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

  یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان سے تعلق ، سیف علی خان کی ہزاروں کروڑ روپے کی پراپرٹی سرکاری قبضے میں لینے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی شیخ حسینہ نے خطاب کا آغاز کیا، مظاہرین نے ان کے ڈھاکا میں واقع آبائی گھر پر حملہ کر دیا۔ پہلے گھر کو آگ لگائی گئی، پھر کرین کی مدد سے عمارت کو منہدم کر دیا گیا۔



یہ گھر شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان کی ملکیت تھا، جسے بعد میں شیخ حسینہ نے میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ سال ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔ عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس متعدد بار ان کی وطن واپسی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ حکومت نے مظاہرین پر تشدد کے الزامات پر شیخ حسینہ اور ان کے 96 ساتھیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !