ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ، شہادتوں کی اطلاعات

0

کرک / مانیٹرنگ ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شرپسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بہادرخیل کی چوکی پر شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔



 حملے کے دوران شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں، جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ،شہادتوں کی اطلاعات 

 ڈی پی او نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں سے چار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دو کو طبیعت کی سنگینی کے باعث پشاور ریفر کیا گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہو گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !