کراچی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو ممکنہ طور پر بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے دوران جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری لائن کے قریب زخمی ہوگئے، جس کے باعث انہیں کچھ دیر کے لیے میدان سے باہر جانا پڑا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد پاکستان سیمی فائنل صرف کس صورت میں کھیل سکتا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ابتدائی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ فخر زمان کے پٹھوں میں موچ آئی ہے، تاہم حتمی فیصلے کے لیے ان کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے، اور ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں، سلیکٹرز اوپننگ کے لیے عبداللہ شفیق اور نوجوان محمد ہریرہ کے ناموں پر بھی مشاورت کر رہے ہیں۔

