پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈی ریگولیٹ فارمولے کے خلاف احتجاج کا اعلان

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ فارمولا نافذ ہوا تو پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کے رجحانات میں اضافہ ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد پاکستان سیمی فائنل صرف کس صورت میں کھیل سکتا ہے


انہوں نے وضاحت کی کہ ڈی ریگولیشن کے بعد ہر پیٹرول پمپ اپنی قیمت خود مقرر کرے گا، جس سے عوام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس معاملے پر غور کے لیے سینٹرل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔



عبدالسمیع خان نے مزید کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط بھیجا جائے گا، جس میں ڈی ریگولیشن کے خلاف احتجاج اور پیٹرول ڈیلرز کے مارجن میں 4 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا، جس سے فی لیٹر مارجن 13 روپے تک بڑھایا جا سکے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اوگرا (OGRA) نے ڈی ریگولیٹ فارمولے کی حمایت تو کی، مگر وزارت کے سامنے مؤقف پیش کرنے کی ہمت نہیں دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ دوبارہ بڑھ چکی ہے، اور اس مسئلے کے حل کے لیے وفاقی حکومت کو ایران سے قانونی معاہدہ کرنا ہوگا۔ عبدالسمیع خان نے وفاقی وزیر مصدق ملک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، اور یہ دعویٰ کیا کہ ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیٹرول ہرگز نہیں ملے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !