اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو جیل افسر عمران ریاض
کو گالیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد فیصل چوہدری کواڈیالہ جیل چوکی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

