سابق کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کر دیے

0

سڈنی / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ کوچ عاقب جاوید پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔



جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ عاقب جاوید دانستہ طور پر ان کی اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عاقب جاوید ہر فارمیٹ میں ہیڈ کوچ بننے کے لیے مہم چلا رہے تھے اور انہیں ایک "جوکر" قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ آسٹریلوی سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ بعد ازاں، پہلے گیری کرسٹن نے وائٹ بال کوچنگ سے استعفیٰ دیا، اور پھر جیسن گلیسپی نے بھی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دی، جس کے بعد عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے لیے عبوری ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !