اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: نیپرا نے ملک بھر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں میں بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، جبکہ کراچی میں صارفین کو 3 روپے فی یونٹ تک ریلیف دیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق صارفین کو یہ کمی مارچ کے بلوں میں محسوس ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی، جبکہ باقی ملک میں جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے نرخ کم کیے گئے۔ دوسری جانب، کے الیکٹرک نے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی۔

.jpg)