کراچی / مانیٹرنگ ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ آئندہ ہفتے بھارت یا نیوزی لینڈ سے متوقع ہے، تاہم گھٹنے کی انجری کے باعث میتھیو شارٹ کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ وہ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ نہیں ہو سکیں گے۔ ان کے مطابق شارٹ کی حالت تسلی بخش نہیں اور وہ زیادہ حرکت بھی نہیں کر پا رہے، جبکہ فٹ ہونے کے لیے درکار وقت بھی محدود ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

