بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

0

 دوبئی/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ بھارت نے آسٹریلیا کا 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں چھ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے ۔کپتان سٹیو سمتھ 73 جبکہ ایلکس کارے 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے  رویندر جدیجہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 



 بھارت نے ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ ویرات کوہلی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شریاس ائیر نے 45 رنز بنائے ۔  کے ایل راہول 37 رنزبنا کر نمایاں رہے ۔ جبکہ کپتان روہت شرما اور ہارڈک پانڈیا نے 28, 28 رنز بنائے ۔ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !