حملے میں پاک فوج کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

0

راولپنڈی  / مانیٹرنگ ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کینٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے تمام 16 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔



جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے بنوں کنٹونمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ شدید مقابلے کے دوران 5 جوان شہید ہو گئے جبکہ خودکش دھماکوں سے کنٹونمنٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک قریبی مسجد اور رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا، جس سے 13 شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کے مطابق اس حملے میں افغان شہریوں کا ہاتھ تھا، اور شواہد بتاتے ہیں کہ اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشت گرد قیادت نے کی۔ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر فوجی اور بےگناہ شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ہر حال میں ملک و قوم کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !