بلوچستان میں دھماکہ ، جانی نقصان کی اطلاعات

0

 کوئٹہ / مانیٹرنگ ڈیسک بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔



پولیس کے مطابق یہ دھماکا نال بازار میں پیش آیا، جس کے باعث وہاں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے لیے موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ہر صورت جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !